وزیر اعلیٰ بلوچستان کا سابق آرمی چیف جنرل (ر) عبدالوحید کاکڑ کے انتقال پر اظہارِافسوس

38

کوئٹہ:وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے سابق چیف آف آرمی اسٹاف جنرل (ر) عبدالوحید کاکڑ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مرحوم ایک ممتاز عسکری شخصیت تھے جنہوں نے اپنی پیشہ ورانہ صلاحیتوں، قائدانہ بصیرت اور خدمات کے ذریعے پاک فوج اور ملک و قوم کے لیے اہم کردار ادا کیا۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ جنرل (ر) عبدالوحید کاکڑ کی عسکری خدمات اور قومی ذمہ داریوں کی ادائیگی میں ان کا کردار ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔
ان کے انتقال سے ملک ایک قابل احترام اور تجربہ کار عسکری شخصیت سے محروم ہوگیا ہے۔میر سرفراز بگٹی نے مرحوم کے اہل خانہ سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جوارِ رحمت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور سوگوار خاندان کو یہ صدمہ برداشت کرنے کے لیے صبر و حوصلہ دے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں