چمن اور لکی مروت میں دستی بم دھماکے، 3 افراد جاں بحق، متعدد زخمی

43

بلوچستان کے علاقے چمن اور خیبرپختونخوا کے ضلع لکی مروت میں دستی بم حملوں میں 3 افراد جاںبحق جبکہ 7 افراد زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق لکی مروت کے علاقے بہرام خیل میں گھر کے اندر دستی بم سے دھماکے سے رشید نامی شخص،اسکی بھابھی اور کمسن بھتیجا جاں بحق، 3 بچے زخمی ہوگئے۔ واقعے کا تاحال مقدمہ درج نہیں ہوا۔

دوسری جانب چمن میں قومی شاہراہ کی تعمیر پر کام کرنے والے مزدوروں پر دستی بم حملہ ہوا ہے۔ پولیس کے مطابق دستی بم حملے میں ایک مزدور جاں بحق،4 مزدور زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق مزدور سوئے ہوئے تھے نامعلوم افراد نے ان پر دستی بم پھینکا، زخمیوں کو علاج کے لئے کوئٹہ منتقل کردیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں