بنوں میں زور دار دھماکے کے نتیجے میں 7 افراد جاں بحق اور 3 زخمی ہو گئے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق ضلع بنوں کی تحصیل ڈومیل کے علاقہ پینگ میں ہونے والے دھماکے کے نتیجے میں 7 افراد موقع پر جاں بحق ہو گئے جب کہ 3 افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔
پولیس نے بتایا ہے کہ دھماکا آئی ای ڈی کا تھا، جس سے مسافر گاڑی کو نشانہ بنایا گیا۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق مسافر ڈاٹسن ہاتھی خیل گاؤں سے مسافروں کو لا رہی تھی۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی قانون نافذ کرنے والے اداروں نے جائے وقوع پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کیے اور علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔