بلوچستان کے عوام کے ساتھ کسی قسم کی زیادتی اور ناانصافی برداشت نہیں‘شجاعت حسین

31

لاہور(روزنامہ تعمیر بلوچستان)پاکستان مسلم لیگ (ق)کے صدر چودھری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ اتحاد کی قوت سے امن کے دشمنوں کو شکست دیں گے اور ملک کو امن کا گہوارہ بنائیں گے۔پاکستان مسلم لیگ کے صدر چوہدری شجاعت حسین سے مسلم لیگ (ق)بلوچستان جنرل سیکرٹری ڈاکٹر رفیع اللہ اچکزئی،صوبائی ڈپٹی جنرل سیکرٹری مدثرخان ایڈووکیٹ،ضلع کوئٹہ کے صدر بشیر اچکزئی،ضلع چمن کے نائب صدر جبار خان نے ملاقات کی۔ بلوچستان کے وفد نے مسلم لیگ(ق) کے مرکزی صدر چوہدری شجاعت حسین کو روایتی پگڑی پہنائی اور پارٹی کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین اور چوہدری شافع حسین کو بلوچستان میں بارڈر بند ہونے کے بعد پیدا ہونے والے بڑی تعداد میں لوگوں کے بے روزگار ہونے،صوبے میں مسلم لیگ(ق) کے کارکنوں کو درپیش مسائل سے تفصیلی طورپر آگاہ کیاملاقات ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال،بلوچستان کے معاملات اور پارٹی کے تنظیمی امور پر بات چیت کی گئی۔
چودھری شجاعت حسین نے کہا کہ بلوچستان میں قیام امن کے حوالے سے پاکستان کی مسلح افواج کا کلیدی کردار ہے، پاکستان کی بہادر افواج ملک کو دہشت گردی کی لعنت سے پاک کرنے کیلئے لازوال قربانیاں دے رہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ نے ہمیشہ عوام کی خدمت کی سیاست کی ہے، پارٹی نے بلوچستان میں ہمیشہ غریب عوام کا ساتھ دیا ہے، بلوچستان کے عوام کے ساتھ کسی قسم کی زیادتی اور ناانصافی برداشت نہیں۔چودھری شجاعت حسین نے کہا کہ پارٹی بلوچستان کے عوام کے ساتھ کھڑی ہے اور ان کے مسائل کے حل کیلئے اپنا کردار ادا کرے گی۔مسلم لیگ(ق) کے مرکزی صدر چوہدری شجاعت حسین نے بلوچستان کے وفد کے اعزاز میں اپنی رہائش گاہ پر عشائیے بھی دیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں