کوئٹہ:ضلع خضدار سے قبائلی رہنما سمیت2افراد کو اغواء کرلیا گیا۔ سیکورٹی فورسز ذرائع کے مطابق ضلع خضدار کی تحصیل آڑنجی سے قبائلی رہنما میر اخلاق خدرانی اورانکے بھائی جاوید کو نامعلوم مسلح افراد نے اغواء کرلیا جبکہ انکا تیسرا بھائی اغواء کاروں سے بچ نکلا واقعہ کے بعد مسلح افراد مغویوں کے ہمراہ فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔سیکورٹی فورسز نے علاقے میں ناکہ بندی کرکے مغویوں کی بازیابی کیلئے سرچ آپریشن شروع کردیا۔
دریں اثناء لسبیلہ میں پولیس کی چیک پوسٹ پر مسلح افراد کا حملہ سب انسپکٹر کو اغواء کرکے لے گئے۔سیکورٹی فورسز ذرائع ے مطابق پیر کو نامعلوم مسلح افراد نے لسبیلہ میں واقع نمی چیک پوسٹ پر حملہ کردیا جہاں سے وہ سب انسپکٹر گلاب کو اغواء کرکے اپنے ہمراہ لے گئے واردات کے دوران مسلح افراد پولیس سے اسلحہ بھی چھین نامعلوم مقام کی جانب فرار ہوگئے۔واقعہ کے بعد سیکورٹی فورسز نے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا۔
نامعلوم مسلح افراد نے خضدار سے قبائلی رہنما سمیت دو افراد اور لسبیلہ میں سب انسپکٹر کو اغوا کر لیا
28














