اسلام آباد/کوئٹہ: وزیراعظم محمد شہباز شریف نے مستونگ کے قریب سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ اور جوڈیشل مجسٹریٹ طارق لاشاری پر فائرنگ کے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ اور ان کے گن مین کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔وزیراعظم محمد شہباز شریف نے مستونگ کے قریب سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ اور جوڈیشل مجسٹریٹ طارق لاشاری پر فائرنگ کے واقعے کی مذمت کی ہے اور واقعے میں سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ اور ان کے گن مین کے جاں بحق ہونے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مرحومین کے درجات کی بلندی، مغفرت اور اہل خانہ کے لیے صبر جمیل کی دعا کی۔وزیراعظم نے حملے میں زخمی ہونے والے جوڈیشل مجسٹریٹ طارق لاشاری اور دیگر زخمی افراد کی جلد اور مکمل صحت یابی کے لیے بھی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔اپنے بیان میں وزیراعظم نے کہا کہ ایسی بزدلانہ کارروائیوں سے دہشت گرد اپنے مذموم عزائم میں کبھی کامیاب نہیں ہو سکتے۔
انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ حکومت ملک سے ہر قسم کی دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے پرعزم ہے اور امن و امان کے قیام کے لیے تمام ضروری اقدامات جاری رکھے جائیں گے۔دریں اثناء صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے مستونگ کے قریب سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ اور جوڈیشل مجسٹریٹ طارق لاشاری پر فائرنگ کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ بیرونی سرپرستی میں سرگرم ملک دشمن عناصر کے مذموم عزائم کبھی کامیاب نہیں ہوں گے،پاکستان دہشت گردی کے ناسور کے مکمل خاتمے تک اپنی جدوجہد جاری رکھے گا۔صدرِ مملکت نے سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ اور ان کے گن مین کی شہادت پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے شہداء کے درجات کی بلندی اور سوگوار خاندانوں کے لیے صبرِ جمیل کی دعا ء کی۔ صدر مملکت نے کہاکہ شہداء کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔صدرِ مملکت نے زخمی جوڈیشل مجسٹریٹ طارق لاشاری اور دیگر زخمی افراد کی جلد صحتیابی کے لیے دعا ء کی۔صدر مملکت نے کہاکہ بیرونی سرپرستی میں سرگرم ملک دشمن عناصر کے مذموم عزائم کبھی کامیاب نہیں ہوں گے۔ صدرزر داری نے کہاکہ پاکستان دہشت گردی کے ناسور کے مکمل خاتمے تک اپنی جدوجہد جاری رکھے گا۔ انہوں نے کہاکہ دہشت گرد عناصر اور ان کے سہولت کار پاکستان کے امن اور ریاستی اداروں کے عزم کو کبھی کو کمزور نہیں کرسکتے
ملک دشمن عناصر کے مذموم عزائم کبھی کامیاب نہیں ہوں گے،وزیراعظم / صدر کامستونگ فائرنگ واقعہ کی مذمت
36













