بلوچستان کا مستقبل پاکستان سے وابستہ ہے بندوق کے بجائے قلم سے ملک و قوموں کی ترقی پوشیدہ ہے، ضیاء لانگو

32

کوئٹہ:صوبائی وزیر داخلہ میر ضیا اللہ لانگو نے کہ بلوچستان کا مستقبل پاکستان سے وابستہ ہے بندوق کے بجائے قلم سے ملک و قوموں کی ترقی پوشیدہ ہے دہشت وحشت سے صرف تباہی اور اندھیروں کے سوا کچھ نہیں ملے گا قلم ہی وہ طاقت ہے جس کے ذریعے قومیں ترقی کی منازل طے کرتی ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے نوجوانوں کے وفود سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے نوجوانوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ تشدد، دہشت اور انتہا پسندی کا راستہ صرف تباہی، پسماندگی اور اندھیروں کی طرف لے جاتا ہے، جبکہ قلم، تعلیم اور شعور ہی وہ ذرائع ہیں جو معاشروں کو ترقی اور استحکام بخشتے ہیں جو ناجوان ہتھیار اٹھا کر پہاڑوں کا رخ کرتے ہیں
، یہ راستہ نہ صرف ان کی اپنی زندگیوں کو خطرے میں ڈالتا ہے بلکہ بلوچستان کے امن و استحکام کے لیے بھی نقصان دہ ہے انہوں نے خواتین کے اس عمل میں شامل ہونے پر بھی افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایک تشویشناک رجحان ہے جس کی حوصلہ شکنی ضروری ہے بلوچستان کے نوجوان باصلاحیت ہیں اور اگر وہ اپنی توانائیاں تعلیم، تحقیق اور مثبت سرگرمیوں میں صرف کریں تو نہ صرف اپنی زندگی سنوار سکتے ہیں بلکہ صوبے اور ملک کی ترقی میں بھی اہم کردار ادا کرسکتے ہیں تعلیمی میدان میں آگے بڑھ کر ہی حقیقی کامیابی حاصل کی جاسکتی ہے انہوں نے کہا کہ حکومت نوجوانوں کو بہتر تعلیمی سہولیات اور مواقع فراہم کرنے کے لیے اقدامات کر رہی ہے تاکہ وہ اپنے مستقبل کو محفوظ اور روشن بنا سکیں وقت کا تقاضا ہے کہ نوجوان منفی سرگرمیوں سے دور رہتے ہوئے مثبت سوچ اپنائیں اور اپنے کردار سے معاشرے میں بہتری لائیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں