بلوچستان میں”آپریشن شعبان“جاری، مزید 3 دہشتگرد ہلاک، مجموعی تعداد 91 ہو گئی، سیکیورٹی ذرائع

1

اسلام آباد: پاک فوج، فرنٹیئر کور (ایف سی) بلوچستان اور پولیس کی جانب سے بلوچستان میں مشترکہ آپریشن شعبان کامیابی سے جاری ہے، جس کے دوران سیکیورٹی فورسز کی مو¿ثر کارروائیوں میں مزید تین دہشتگرد ہلاک ہونے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق حالیہ کارروائیوں میں سیکیورٹی فورسز نے دشوار گزار علاقوں میں موجود خارجی دہشتگردوں کی کمین گاہوں کو کامیابی سے نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں دہشتگردوں کو بھاری نقصان اٹھانا پڑا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ تازہ کارروائی میں مزید تین دہشتگرد ہلاک ہونے کے بعد آپریشن شعبان کے دوران مارے جانے والے دہشتگردوں کی مجموعی تعداد 91 ہو گئی ہے۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق 5 جولائی سے جاری آپریشن شعبان اور دیگر انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز (IBOs) کے دوران اب تک مجموعی طور پر 129 خارجی دہشتگرد ہلاک کیے جا چکے ہیں۔سیکیورٹی ذرائع نے واضح کیا کہ بلوچستان میں امن و امان کی بحالی اور دہشتگردی کے مکمل خاتمے تک آپریشن شعبان بلا تعطل جاری رہے گا اور آخری دہشتگرد کے خاتمے تک کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں