کوئٹہ: کوئٹہ کے علاقے قمبرانی روڈ کی رہائشی اسماء امان اللہ نے وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی اور آئی جی پولیس بلوچستان محمد طاہر سے مطالبہ کیا ہے کہ مجھے اور میرے گھر والوں پر تشدد کرکے مجھے اغواء کرنے میں ملوث ملزمان کے خلاف قانونی کارروائی کرتے ہوئے مجھے انصاف اور تحفظ فراہم کیاجائے کیونکہ ان سے جان کا خطرہ ہے ملزمان کیچی بیگ تھانے میں بند ہیں وہ اپنا اثر و رسوخ استعمال کرتے ہوئے رہا نہ ہو یہ بات انہوں نے منگل کو اپنی والدہ کے ہمراہ کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کے دوران کہی۔ انہوں نے کہا کہ میں ایک طالبہ ہوں 13 اگست کی رات ساڑھے 11 بجے خدا بخش اور میری خالہ کا بیٹا سراج، میرے ماموں کا بیٹا عبدالصمد کا نواسہ اسلحہ کے زور پر ہمارے گھر میں گھس آئے اور میری والدہ مجھے اور میری بہن کو تشدد کا نشانہ بناکر گھر سے 65 ہزار روپے، طلائی زیورات، اور ضروری کاغذات جس میں میری اور میری بہن اور بھائی کی تعلیمی اسناد بھی لے گئے
اور جاتے ہوئے مجھے زبردستی اغواء کرکے احمد حسین ریلوے پولیس ملزم کے گھر ریلوے کالونی میں لے گئے جس گاڑی میں مجھے لے جایا گیا کیری ڈبہ نمبر سی وائی 2227 ہے گھر میں مجھ پر تشدد کیا اور زبردستی میرا میرے سابق منگیتر کے ساتھ نکاح کرنے کی کوشش کی نکاح خواں نے میری رضا مندی کے بغیر نکاح نہیں پڑھایا اور چلا گیا جاوید نے میرا گلا دبا کر مجھے مارنے کی کوشش کی اور بعد میں میرے ہاتھ پاؤں باندھ کر مجھے زبردستی گالیاں دیتے ہوئے کولپور کی طرف لے گئے راستے میں ماشاء اللہ ہوٹل پر گاڑی روکی میرا منہ اور ہاتھ پاؤں کھول دیئے اور مجھے ڈرایا دھمکایا کہ اگر شور مچایا تو تمہاری ماں اور بہن کو گولی مار دیں گے اور میرے ساتھ زیادت کریں گے۔ راستے میں ایف سی کی ناکہ بندی کے دوران میں نے شور مچایا اور ایف سی والوں نے مجھے ان کے چنگل سے بچایا وہ انہیں میرا دماغی توازن درست نہ ہونے کا کہتے رہے لیکن ایف سی والوں نے ان کی بات نہ مانی اس دوران انہوں نے گاڑی سے اسلحہ اور نقدی برآمد کی، کاغذات اور سونا احمد حسین کے پاس ہے انہوں نے بتایا کہ ملزمان کیچی بیگ تھانہ میں بند ہیں ہمارے گھر سے لوٹے گئے زیورات، نقدی اور کاغذات واپس دلائے جائیں۔ مجھے اور میرے خاندان کو تحفظ اور انصاف فراہم کرکے ملزمان کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے تاکہ انصاف کے تقاضے پورے ہوسکیں۔
مجھے اور میرے گھر والوں پر تشدد اور اغواء کرنے میں ملوث ملزمان کے خلاف قانونی کارروائی کرکے انصاف اور تحفظ فراہم کیاجائے، اسماء امان اللہ
29











