چیف آف سراوان و رکن بلوچستان اسمبلی نواب محمد اسلم خان رئیسانی نے مستونگ کو قلات ڈویژن سے الگ کرنے کے حکومتی فیصلے کی مذمت کرتے ہوئے آئینی اور قانونی چارہ جوئی کا اعلان کردیا۔ انہوں نے اپنے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری پیغام میں کہا کہ مستونگ کو قلات ڈویژن سے الگ کرنے کا فیصلہ ناقابلِ قبول ہے اور اسے دوبارہ قلات ڈویژن میں شامل کرانے کے لیے ہر آئینی اور قانونی فورم پر جدوجہد کی جائے گی۔
مستونگ کو قلات ڈویژن سے الگ کرنے کا فیصلہ ناقابلِ قبول، اسے دوبارہ قلات ڈویژن میں شامل کرانے کے لیے آئینی جدوجہد کریں گے: نواب اسلم رئیسانی
38













