گورنر راج کا فیصلہ بہت پہلے ہوچکا تھا، مذاکرات صرف دکھاوا تھے: اسد قیصر

42

اسلام آباد: پی ٹی آئی کے سینئر رہنما اسد قیصر نے حکومت کی جانب سے مذاکرات کو دکھاوا قرار دیدیا۔

اسد قیصر نے کہا کہ لانگ مارچ سے متعلق فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی بنانے پر غور ہورہا ہے۔

انہوں نے کہاکہ کورکمیٹی اجلاس میں سلمان اکرم راجا نے سہیل آفریدی کو ناکامی کا ذمہ دار نہیں ٹھہرایا، سوشل میڈیا پر جو باتیں سامنے آتی ہیں اس میں کوئی حقیقت نہیں ہوتی، علی امین گنڈاپور بھی کورکمیٹی میٹنگ میں موجود تھے۔

اسد قیصر نے دعویٰ کیا کہ گورنر راج اور ایمرجنسی کا فیصلہ بہت پہلے ہوچکا تھا، مذاکرات صرف دکھاوے کے لیے کیے گئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں