بلوچستان پاکستان کا فخر ہے، عوام کی بھرپور حمایت سے بلوچستان میں دیرپا امن لائیں گے، فیلڈ مارشل

42

راولپنڈی:فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ بلوچستان پاکستان کا فخر ہے، یہ صوبہ بے پناہ قدرتی وسائل سے مالا مال ہے، بلوچستان کے متحرک، باہمت، ثابت قدم اور محبِ وطن عوام اس کی سب سے بڑی طاقت ہیں۔ جمعرات کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق 20ویں نیشنل ورکشاپ بلوچستان کے شرکا کی جی ایچ کیو آمد پر خطاب کرتے ہوئے فیلڈ مارشل نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والوں اداروں کی مسلسل کوششیں بلوچستان میں دیرپا امن لائیں گی، فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے خلاف ٹارگیٹڈ آپریشنز جاری رہیں گے۔فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے ادارے عوام کی بھرپور حمایت سے بلوچستان میں دیرپا امن لائیں گے، یہ آپریشنز بھرپور عزم اور دہشت گردی اور اس کے سہولت کاروں کے خاتمے تک جاری رہیں گے۔آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل نے ملک کے مستقبل کی سمت کے تعین کے لیے قومی اتحاد اور ثابت قدمی کی ضرورت پر بھی زور دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی مسلح افواج عوام کے اتحاد، عزم اور ثابت قدمی کی بدولت ان مذموم عزائم کو ناکام بنائیں گی۔
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے جنرل ہیڈکوارٹرز (جی ایچ کیو) میں 20ویں نیشنل ورکشاپ بلوچستان کے شرکاء نے ملاقات کی، جس میں بلوچستان کی سیکیورٹی صورتحال، قومی یکجہتی اور ترقیاتی اقدامات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز، قانون نافذ کرنے والے اداروں اور عوام کی مشترکہ کوششوں سے بلوچستان میں پائیدار امن کا قیام یقینی بنایا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ فتنہ الخوارج اورفتنہ الہندوستان کے خلاف ہدفی کارروائیاں مکمل عزم کے ساتھ جاری رہیں گی، جبکہ دہشت گردی اور اس کے سہولت کاروں کے مکمل خاتمے تک آپریشنز بلا تعطل جاری رکھے جائیں گے۔فیلڈ مارشل نے کہا کہ پاکستان اور عوام کے لیے خطرہ بننے والے دہشت گرد نیٹ ورکس کا ہر صورت خاتمہ کیا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ بیرونی سرپرستی میں چلنے والے پراکسی عناصر مسلسل بلوچستان میں بدامنی اور عدم استحکام پھیلانے کی کوشش کر رہے ہیں، تاہم مسلح افواج اور پاکستانی عوام کے اتحاد، استقامت اور عزم سے دشمن کے تمام مذموم عزائم ناکام بنائے جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ بلوچستان پاکستان کا فخر اور قدرتی وسائل سے مالا مال صوبہ ہے، جبکہ صوبے کے محب وطن، باصلاحیت اور ثابت قدم عوام اس کی سب سے بڑی طاقت ہیں۔فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے اس بات پر زور دیا کہ وفاقی اور صوبائی حکومتوں کے ترقیاتی منصوبے بلوچستان کی سماجی و معاشی ترقی کے لیے جامع حکمت عملی کے تحت جاری ہیں، جن سے عوام کی خوشحالی اور استحکام کو فروغ ملے گا۔انہوں نے قومی یکجہتی کے فروغ میں سول سوسائٹی، جامعات، میڈیا اور نوجوانوں کے مثبت کردار کو بھی سراہتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے روشن مستقبل کے لیے قومی اتحاد، استقامت اور مشترکہ کوششیں ناگزیر ہیں۔اجلاس کے اختتام پر نیشنل ورکشاپ بلوچستان کے شرکاء نے پاکستان کے استحکام، ترقی اور خودمختاری کے لیے اپنے مشترکہ عزم کا اعادہ کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں