پیپلز پارٹی جمہوریت، عوامی خدمت اور عوام کے حقوق کے لیے اپنی جدوجہد جاری رکھے گی،علی مدد جتک

60

کوئٹہ:پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی سالگرہ کے پ±رمسرت موقع پر کوئٹہ میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں پارٹی کے صوبائی قائدین، عہدیداران اور مقامی رہنماو¿ں نے بھرپور شرکت کی اور چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے اپنی محبت، عقیدت اور سیاسی وابستگی کا اظہار کیا۔تقریب میں پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما و صوبائی وزیر حاجی علی مدد جتک، وزیراعلیٰ بلوچستان کے فوکل پرسن سید اقبال شاہ، صوبائی رہنماو¿ں حاجی خان محمد بڑیچ، حیات خان اچکزئی اور اختر بلوچ، پیپلز لیبر بیورو کے صدر شاہجہان گجر، میر یوسف بنگلزئی، کوئٹہ سٹی کے سینئر نائب صدر سید ایوب آغا، نائب صدر زبیر بڑیچ سمیت دیگر پارٹی رہنماو¿ں اور کارکنوں نے شرکت کی۔اس موقع پر پارٹی رہنماو¿ں نے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی سالگرہ کا کیک کاٹا اور انہیں سالگرہ کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے ان کی صحت، درازی عمر اور سیاسی کامیابیوں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔شرکاءنے اس عزم کا اظہار کیا کہ پاکستان پیپلز پارٹی جمہوریت، عوامی خدمت اور عوام کے حقوق کے لیے اپنی جدوجہد جاری رکھے گی، جبکہ پارٹی قیادت کی رہنمائی میں عوامی مسائل کے حل اور بلوچستان کی ترقی و خوشحالی کے لیے بھرپور کردار ادا کیا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں