پاکستان میں مہنگائی بڑھے گی معاشی شرح نمو بھی ٹارگٹ سے کم رہے گی، ایشیائی ترقیاتی بینک نے خبردار کردیا

28

ایشیائی ترقیاتی بینک نے براعظم ایشیا میں معاشی ترقی کے امکانات سے متعلق رپورٹ جاری کر دی۔

ایشیائی ترقیاتی بینک نےخبردارکرتےہوئےکہاکہ پاکستان میں مہنگائی بڑھےگی معاشی شرح نمو بھی ٹارگٹ سے کم رہے گی،مہنگائی کی اوسط شرح ایک فیصد سے بڑھکر آٹھ اعشاریہ تین فیصد تک پہنچ سکتی ہے،پاکستان میں رواں مالی سال بھی معاشی ترقی 4 فیصد ہدف سے کم رہنےکا امکان ہے، پاکستان میں جنوبی ایشیا کا مجموعی معاشی ترقی کا تخمینہ 6.0 فیصد ہے۔

رپورٹ کےمطابق بھارت کی معاشی شرح نمو 6.6 فیصد کیساتھ پہلے،جبکہ بھوٹان دوسرے نمبر پر ہے، سری لنکا کی معاشی شرح نمو 4 فیصد اورنیپال کی 3.9 فیصد رہنے کا امکان ظاہرکیاگیا ہے۔

اے ڈی بی کےمطابق افغانستان کی معاشی شرح نمو 2.3 فیصد رہنے کی توقع ہے، جبکہ مالدیپ کی معاشی ترقی کی شرح ایک فیصد رہنے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

رپورٹ میں کہاگیا ہےکہ جنوبی ایشیا میں مختلف ممالک کی معاشی کارکردگی داخلی اصلاحات، سرمایہ کاری، برآمدات اور عالمی معاشی حالات سے متاثر ہوگی، تاہم خطے میں مجموعی طور پر ترقی کا رجحان برقرار رہنے کی توقع ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں