کوئٹہ.ایکشن کمیٹی اخباری صنعت بلوچستان کا سنگل ایجنڈا مجوزہ ڈیجیٹل پالیسی 2026اجلاس زیر صدارت چیئرمین حاجی عبدالغفار لانگو منعقد ہوا ۔ اجلاس میں اخبارات و جرائد کے تمام تنظےموں نے شرکت کی ۔ اجلاس کے شرکانے مجوزہ ڈیجیٹل پالیسی پر تفصیلی گفتگو کے بعد اس کو صحافت اور میڈیا دشمن قرار دیتے ہوئے مسترد کردیا ۔ شرکاکا کہنا تھا کہ ایسی کسی پالیسی کو تسلیم نہیں کرتے جس میں مقامی اخبارات اور میڈیا تنظیموں سے مشاورت نہ کی جائے ۔ شرکاکا کہنا تھا کہ عجلت میں بنائی گئی اس پالیسی میں صحافتی اصولوں کی پامالی سنسر شپ کا فروغ اور بلوچستان کے زمینی حقائق کو یکسر نظر انداز کرتے ہوئے اجارہ داری کو فروغ حاصل ہوگا وہیں مقامی صحافتی ادارے بندش کا شکار ہو جائیں گے ۔
شرکاکا کہنا تھا کہ ہم جدت کے مخالف نہیں لیکن پرنٹ میڈیا کی بندش کی شرط پر کبھی بھی ایسے اقدام کی حمایت نہیں کریں گے ۔اجلاس کے شرکاکا کہنا تھا کہ پورے ملک میں کہیں بھی ایسی کسی پالیسی کی مثال نہیں ملتی جبکہ اخباری صنعت سے وابستہ مدیران نے بلوچستان کے تمام سیاسی جماعتوں بشمول حکومتی جماعت کو اس مجوزہ پالیسی پر تحفظات سے آگاہ کیا جس کے رد عمل میں تمام جماعتوں نے پرنٹ میڈیا کے موقف کی حمایت کی ۔ شرکاکا کہنا تھا کہ بلوچستان سمیت پورے ملک کے اخباری تنظےموں اور اداروں سے رابطے کئے جائیں گے تاکہ آئندہ کا لائحہ عمل ترتیب دیا جاسکے ۔اجلاس کے شرکا نے مطالبہ کیا کہ حکومت دیگر صوبوں کی طرح ڈیجیٹل میڈیا کیلئے جامع اور الگ پالیسی تیار کرتے ہوئے انکی حوصلہ افزائی کیلئے الگ فنڈز مختص کرتے ہوئے میڈیا پالیسی 2023کو فوری طور پر بحال کرے تاکہ بلوچستان میں اس صنعت سے وابستہ افراد کے روزگار اور مستند صحافت کو تحفظ حاصل ہوسکے ۔
ایکشن کمیٹی اخباری صنعت بلوچستان نے مجوزہ ڈیجیٹل پالیسی 2026مسترد کردی
37













