وفاقی وزیراطلاعات عطا تارڑ کا کہنا ہے کہ خیبرپختونخوا میں کل نہایت خوش آئند تبدیلی آئی ۔ صوبے کے عوام کو دہشت گردی کے خلاف لڑنے کا اختیار مل گیا۔
اسلام آباد میں خیبرپختونخوا سے متعلق سیمینار سے خطاب میں عطا تارڑ نے کہا کہ خیبر پختونخوا کے عوام چاہتے ہیں کہ ان کے صوبے سے دہشت گردی کا مکمل خاتمہ ہو، گزشتہ روز ایک نہایت خوش آئند تبدیلی آئی ہے، جس سے خیبر پختونخوا کے عوام کو دہشت گردی کے خلاف لڑنے اور اس ناسور کو ہمیشہ کیلئے جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کا اختیار ملے گا۔
وفاقی وزیراطلاعات عطا تارڑ نے افغان طالبان رجیم کو بھی خبردار کردیا کہ پاکستان کی امن کی خواہش کو کمزوری نہ سمجھا جائے ۔ بتایا کالعدم ٹی ٹی پی کے 6 ہزار جبکہ مجموعی طور پر 20 ہزار سے زیادہ دہشت گرد افغان سرزمین پر موجود ہیں۔ پاکستان افغانستان میں شدت پسندی کا خاتمہ چاہتا ہے۔
وفاقی وزیراطلاعات عزم کیا کہ دہشت گردی کا جڑ سے خاتمہ کرکے جلد پاکستان کو امن کا گہوارہ بنائیں گے۔ کہا دہشتگردی کیخلاف جنگ میں پاکستان نے بڑی قربانیاں دیں، پاکستان دہشتگردی کیخلاف جنگ میں 100ارب ڈالر سے زائد معاشی نقصان اٹھاچکا، پاکستان نے دہشتگردی کیخلاف جنگ کرکے دنیا کو محفوظ کیا۔
خیبرپختونخوا کے عوام کو دہشت گردی کے خلاف لڑنے کا اختیار مل گیا، عطا تارڑ
49










