قلات کے دو مختلف علاقوں سے پولیس نے چار نامعلوم افراد کی نعشیں قبضے میں لے لیں

30

قلات( این این آئی) بلوچستان کے ضلع قلات کے دو مختلف علاقوں سے پولیس نے چار نامعلوم افراد کی نعشیں قبضے میں لے لیں جنہیں تشدد کے بعد فائرنگ کرکے قتل کیا گیا پولیس کے مطابق تین افراد کی نعشیں قلات کے علاقے چھپر سے ملی ہیں جن میں عبدالرسول ولد عبدالرشید قوم زہری ساکن دشتگوران سوراب، سعید احمد ولد نورالدین قوم سمالانی ساکن انجیرہ دشتگوران،جمیل احمد ولد عبدالعزیزقوم چنال ساکن ریج قلات باور خالق آباد کے علاقے ملنگزئی سے برآمد ہونے والی نعش کی جیب سے برآمد ہونے والی کوڈ 2019 کی ویکسین کارڈ کے مطابق انکا بخت محمد کی نام شناخت ہوگئی ہے تین افراد کی نعشیں ڈی ایچ کیو قلات منتقل کیا گیا ہے جبکہ ایک نعش کو آر ایچ سی خالق آباد منتقل کردیا گیا ہےچاروں افراد کو تشددکے بعد فائرنگ کرکے قتل کیاگیا ہے قلات پولیس نے مزید کاروائی شروع کردیا ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں