خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج نافذ، گورنر بطور ایڈمنسٹریٹر ذمہ داریاں سنبھالیں گے

52

وفاقی کابینہ نےخیبرپختونخوا میں گورنرراج اور ایمرجنسی لگانے کی منظوری دے دی،صدر مملکت نے خیبرپختوخوا میں ایمرجنسی لگانے کی سمری پر دستخط کر دیئے۔

وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت وفاقی کابینہ اجلاس میں خیبرپختونخوامیں گورنرراج اور ایمرجنسی لگانےکی منظوری دیدگئی،کابینہ ارکان نےوزیراعظم کوتجویز دی کہ صدرکو مشورہ دیں کہ حالات کی سنگینی کے پیش نظراپنا آئینی اختیاراستعمال کرتےہوئےآرٹیکل 232 اور 234 کےتحت ایمرجنسی نافذ کریں۔

وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کی زیرِ صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس جس میں کابینہ کو خیبرپختونخوامیں امن وامان کی صورتحال،دہشتگردی کی بگڑتی صورتحال پر بریفنگ دی گئی۔

اعلامیہ کے مطابق کابینہ نے کے پی میں امن وامان کی بگڑتی صورتحال اور دہشتگردی کےخلاف جنگ سےکے پی حکومت کی دانستہ لاتعلقی کےپیش نظرحالات کا جائزہ لیا۔

اعلامیہ کے مطابق کابینہ نے وزیرِاعظم کوتجویز دی کہ صدر مملکت کومشورہ دیں کہ صدرمملکت آئینی اختیاراستعمال کریں، صدرمملکت آئینی اختیاراستعمال کریں کرتےہوئے صوبہ کے پی میں ایمرجنسی کا نفاذ کریں۔

اعلامیہ میں کہا گیا کہ اس ضمن میں وزیرِ اعظم ہاؤس سے ایڈوائس ایوان صدر بھجوا دی گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں