وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کا مستونگ میں سیکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائیوں پر اظہارِ اطمینان، فتنہ الہندوستان کے خلاف کامیاب کارروائی سیکیورٹی فورسز کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کا ثبوت ہے۔ مستونگ آپریشن میں 5 دہشت گردوں کو جہنم واصل کرنا سیکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائی کا مظہر ہے، جبکہ دہشت گردوں کے خلاف کارروائی میں بھاری مقدار میں اسلحہ و گولہ بارود کی برآمدگی اہم پیش رفت ہے۔ بلوچستان میں دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں جاری ہیں
، امن و استحکام کے دشمنوں کو کسی صورت رعایت نہیں دی جائے گی۔ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سیکیورٹی فورسز کے ساتھ حکومت اور عوام متحد ہیں اور دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک فتنہ الہندوستان کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی۔ بلوچستان کی سرزمین کو دہشت گرد عناصر سے پاک کرنے کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سیکیورٹی فورسز کی کامیابیاں قابلِ قدر ہیں اور امن کے دشمنوں کو بلوچستان میں اپنے مذموم عزائم کی تکمیل کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
مستونگ :سیکیورٹی فورسز کی بڑی کامیابی، 5 دہشت گرد ہلاک،بلوچستان میں امن کے دشمنوں کو رعایت نہیں دی جائے گی، وزیر اعلیٰ بلوچستان
46










