کوئٹہ : پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما صوبائی مشیر بلدیات و دیہی ترقی نوابزادہ امیر حمزہ خان زہری سے وزیراعلی بلوچستان کے فوکل پرسن سید اقبال شاہ کی قیادت میں پارٹی کارکنوں پر مشتمل وفد نے جھالاوان ہاس میں صوبائی مشیر بلدیات نوابزادہ امیر حمزہ خان زہری سے ملاقات کی۔ ملاقات میں سیاسی و علاقائی امور سمیت محکمہ بلدیات کے زیر انتظام جاری ترقیاتی منصوبوں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر وزیراعلی کے فوکل پرسن سید اقبال شاہ نے صوبائی مشیر بلدیات کو پارٹی کارکنوں کو درپیش مسائل اور ان کے حل سے متعلق آگاہ کیا۔ صوبائی مشیر بلدیات و دیہی ترقی نوابزادہ امیر حمزہ خان زہری نے کہا کہ بلوچستان حکومت چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کے وژن کے مطابق عوامی خدمت اور صوبے کی ترقی کیلئے اقدامات کر رہی ہے۔ پارٹی کارکن پیپلزپارٹی کا اثاثہ ہیں، انہیں کبھی تنہا نہیں چھوڑیں گے۔ انہوں نے کہا کہ صوبائی کابینہ میں شامل پاکستان پیپلزپارٹی کے وزرا اور مشیران کے دروازے کارکنوں کیلئے ہر وقت کھلے ہیں، کارکن اپنے مسائل اور تجاویز سے قیادت کو آگاہ کریں۔ حکومت عوامی مسائل کے حل اور ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل کیلئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لا رہی ہے۔
کارکن پیپلزپارٹی کا اثاثہ ہیں، انہیں کبھی تنہا نہیں چھوڑیں گے، نوابزادہ امیر حمزہ زہری
48










