وزیر اعلیٰ بلوچستان کی ہدایت پر سابق انٹرنیشنل فٹ بالر محمد عیسیٰ کا علاج سرکاری اخراجات پر شروع کردیا گیا، شاہد رند

74

وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی ہدایت پر سابق انٹرنیشنل فٹ بالر محمد عیسیٰ کا علاج سرکاری اخراجات پر شروع کردیا گیا ہے۔ معاون وزیر اعلیٰ بلوچستان برائے اطلاعات و سیاسی امور شاہد رند کے مطابق محمد عیسیٰ کراچی کے ضیاء الدین اسپتال میں زیر علاج ہیں، جبکہ حکومت بلوچستان نے ان کے علاج کے لیے معاونت فراہم کردی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ میر سرفراز بگٹی نے سابق انٹرنیشنل فٹ بالر کے علاج کے تمام اخراجات سرکاری سطح پر برداشت کرنے کی ہدایت کی ہے۔ شاہد رند نے کہا کہ حکومت بلوچستان سابق قومی و عالمی کھلاڑیوں کی فلاح و بہبود اور علاج معالجے کے لیے اقدامات کررہی ہے اور کھیلوں سے وابستہ شخصیات کی خدمات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں