پشتون کلچر ڈے پر وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی پشتون برادری کو مبارکباد۔ ان کا کہنا ہے کہ پشتون ثقافت بلوچستان کی تہذیبی شناخت کا اہم اور خوبصورت حصہ ہے، جس میں مہمان نوازی، رواداری، بہادری، بھائی چارے اور انسان دوستی کی اعلیٰ روایات نمایاں ہیں۔ بلوچستان مختلف اقوام، زبانوں اور ثقافتوں کا حسین امتزاج ہے، اور یہی تنوع صوبے کی اصل خوبصورتی اور قوت ہے۔ پشتون برادری نے بلوچستان کی سماجی، ادبی، سیاسی اور معاشی ترقی میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ ثقافتی ورثے کا تحفظ نئی نسل کو اپنی تاریخ، اقدار اور شناخت سے جوڑنے کا ذریعہ ہے، جبکہ تمام ثقافتوں، زبانوں اور روایات کا احترام اور فروغ ہماری مشترکہ ذمہ داری ہے۔ پشتون کلچر ڈے امن، بھائی چارے، باہمی احترام اور رواداری کے فروغ کا پیغام ہے۔
پشتون ثقافت بلوچستان کی تہذیبی شناخت کا اہم حصہ ہے، پشتون کلچر ڈے پر وزیرِ اعلیٰ کی پشتون برادری کو مبارکباد
61










