میر غلام قادر بگٹی میموریل اسپتال میں پہلی بار 100 بڑی سرجریز مکمل،دور دراز علاقوں میں طبی سہولیات کی فراہمی کا دائرہ مزید وسیع کیا جارہا ہے، وزیراعلیٰ بلوچستان

59

تاریخ میں پہلی بار صوبے کے دور افتادہ علاقے بیکڑ کے میر غلام قادر بگٹی میموریل ہسپتال میں ہنگامی اور پیچیدہ نوعیت کے کیسز سمیت 100 بڑی سرجریز کامیابی سے مکمل کرلی گئی ہیں۔ ہسپتال میں 24 گھنٹے آپریشن تھیٹر فعال ہے جہاں مریضوں کو ہنگامی اور خصوصی جراحی کی سہولیات دستیاب ہیں۔ مقامی سطح پر جراحی کی سہولیات کی فراہمی سے دور دراز علاقوں کے مریضوں کو بروقت علاج میسر آرہا ہے اور انہیں علاج کے لیے طویل فاصلہ طے کرکے بڑے شہروں کا رخ نہیں کرنا پڑ رہا۔

وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے 100 بڑی سرجریز کی تکمیل کو ہسپتال کی طبی خدمات میں اہم پیش رفت قرار دیتے ہوئے اظہارِ اطمینان کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میر غلام قادر بگٹی میموریل ہسپتال کی انتظامیہ، ڈاکٹرز، نرسنگ اور آپریشن تھیٹر ٹیم کی مسلسل کاوشوں سے یہ اہم سنگ میل حاصل کیا گیا ہے۔ بیکڑ میں 100 بڑی سرجریز کی تکمیل دور دراز علاقوں میں طبی سہولیات کی بہتری کا مظہر ہے۔

وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ بلوچستان کے دور دراز علاقوں کے عوام کو ان کے قریب معیاری طبی سہولیات کی فراہمی ہماری ذمہ داری ہے۔ بیکڑ میں ہنگامی اور پیچیدہ نوعیت کے آپریشنز کی مقامی سطح پر سہولت سے مری

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں