آواران آپریشن دہشتگردوں کے خلاف ریاستی اداروں کی مو¿ثر حکمت عملی کا ثبوت ہے، ظہور بلیدی

27

کوئٹہ :صوبائی وزیر ظہور بلیدی نے آواران میں دہشتگردوں کے خلاف سکیورٹی فورسز کے کامیاب آپریشن کو غیر معمولی پیشہ ورانہ مہارت اور مو¿ثر حکمت عملی کا مظہر قرار دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بروقت کارروائی کے ذریعے دہشتگردوں کے مذموم عزائم کو ناکام بنایا گیا، جبکہ بلوچستان کی سرزمین کو دہشتگردی کے لیے استعمال کرنے کی ہر کوشش ناکام بنائی جائے گی۔ظہور بلیدی نے کہا کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں سکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے ادارے متحد ہو کر کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہیں۔ بلوچستان میں امن کے قیام کے لیے جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے جوان پوری قوم کے ہیرو ہیں اور ان کی قربانیاں صوبے میں پائیدار امن کی بنیاد ہیں۔انہوں نے کہا کہ امن دشمن عناصر بلوچستان کی ترقی، خوشحالی اور استحکام کے سفر کو متاثر نہیں کر سکتے۔ دہشتگردوں اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف قانون کے مطابق بلاامتیاز کارروائی جاری رہے گی اور دہشتگردی کے مکمل خاتمے تک ریاستی اداروں کا عزم اور کارروائیاں جاری رہیں گی۔صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ بلوچستان کے عوام نے ہمیشہ امن دشمن عناصر کے خلاف ریاستی اداروں کا ساتھ دیا ہے اور پوری قوم دہشتگردی کے خلاف جنگ میں سکیورٹی فورسز کے ساتھ کھڑی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے امن، ترقی اور خوشحالی کے راستے میں رکاوٹ بننے والے عناصر کو کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں