کوئٹہ: زیارت کراس پر پیش آنے والے واقعے کے بعد صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) بلوچستان نے فوری طور پر بڑے پیمانے پر ہنگامی امدادی وسائل اور ریسکیو فورس تعینات کردی ہیں۔وزیراعلیٰ بلوچستان جانب میر سرفراز بگٹی اور ریلیف کمشنر/ڈائریکٹر جنرل پی ڈی ایم اے جہانزیب خان غوریزئی کی ہدایات پر ڈائریکٹر ریسکیو نوید احمد کی نگرانی میں پی ڈی ایم اے ریسکیو فورس کو یکم ستمبر کی رات 2 بج کر 15 منٹ پر زیارت کراس روانہ کیا گیا۔پی ای او سی پی ڈی ایم اے کے مطابق مجاز حکام کی ہدایات پر 12 ایمبولینسز، 4 فائر ٹرکس، 2 واٹر باؤزرز اور 24 ریسکیورز کو ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے تعینات کیا گیا ہے۔تعینات ریسکیو وسائل کو کسی بھی ہنگامی صورتحال، آگ بجھانے، زخمیوں کی طبی امداد اور ریسکیو آپریشن کے لیے مکمل طور پر تیار رکھا گیا ہے۔ ریسکیو ٹیموں کو ہدایت کی گئی ہے کہ کسی بھی ہنگامی ضرورت کی صورت میں فوری کارروائی یقینی بنائی جائے۔پی ای او سی پی ڈی ایم اے کی جانب سے صورتحال کی مسلسل نگرانی کی جا رہی ہے جبکہ متعلقہ اداروں کے ساتھ رابطہ کاری بھی جاری ہے تاکہ ضرورت پڑنے پر مزید امدادی وسائل فوری طور پر متحرک کیے جا سکیں۔
زیارت کراس واقعے کے بعد پی ڈی ایم اے کی ہنگامی امدادی ٹیمیں اور وسائل تعینات
34











