کوئٹہ:بلوچستان ایجوکیشن انڈومنٹ فنڈ (BEEF) کی جانب سے ضلع مستونگ کے میٹرک کے 10نمایاں طلبا و طالبات، جن میں 5 طالبات اور 5طلبا شامل ہیں، کو شہید بینظیر بھٹو میٹرک ڈسٹرکٹ ٹاپرز فلی فنڈڈ اسکالرشپ برائے تعلیمی سال 2025کے تحت میرٹ کی بنیاد پر منتخب کیا گیا ہے۔چیف ایگزیکٹو آفیسرBEEF، خالد ماندائی نے منتخب طلبا و طالبات کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ BEEFکا مقصد بلوچستان کے باصلاحیت نوجوانوں کو معیاری تعلیم کے حصول میں سہولت فراہم کرنا اور ان کی صلاحیتوں کو آگے بڑھنے کے مواقع دینا ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ اقدام وزیراعلی بلوچستان *میر سرفراز احمد بگٹی* کے تعلیم دوست وژن کی عملی عکاسی ہے، جس کے تحت مستحق اور قابل طلبا و طالبات کے لیے اعلی تعلیم کے راستے مزید ہموار کیے جا رہے ہیں۔ضلع مستونگ کے منتخب طلبا و طالبات اور ان کے والدین کو دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے امید ظاہر کی گئی کہ یہ نوجوان اپنی محنت اور صلاحیتوں کے ذریعے مستقبل میں *مستونگ اور بلوچستان کا نام روشن کریں گے۔BEEF Empowering Education, Building Balochistanبیف کا عزم ہے کہ میرٹ اور قابلیت رکھنے والے طلبا و طالبات کو اعلی تعلیم کے حصول میں ممکنہ حد تک معاونت اور یکساں مواقع فراہم کیے جائیں۔بیف کی اسکالرشپس، میرٹ لسٹس، تعلیمی مواقع اور دیگر اہم اعلانات سے بروقت آگاہی کے لیے ہمارے آفیشل سوشل میڈیا پلیٹ فارمزسے رہنما ئی حاصل کریں۔
مستونگ کے میٹرک کے 10ٹاپرز شہید بینظیر بھٹو فلی فنڈڈ اسکالرشپ کیلئے منتخب
30











