قطر اورپاکستان ایم او یو پر عمل درآمد دوبارہ شروع کرنے کیلئے کوشاں ہیں، ایرانی نائب وزیر خارجہ

40

ایرانی نائب وزیر خارجہ نے کہا ہےکہ امریکا کو معاہدے پر واپس آنے کے لیے ضروری اقدامات سے آگاہ کر دیا ہے۔

ایرانی نائب وزیرخارجہ نےکہا ہےکہ امریکا کی جانب سےاپنےوعدے پورےکیےجانے کی صورت میں ہی ایران بھی معاہدے کی شرائط پر عمل درآمد کی جانب پیشرفت کرےگا،قطر او پاکستان مفاہمتی یادداشت پر عمل درآمددوبارہ شروع کرانے کے لیے کوششیں کررہے ہیں۔

انہوں نےواضح کیاکہ اگر امریکا نے اپنے وعدے پورے نہ کیے تو ایران کو بھی آبنائے ہرمز کھولنے کی کوئی جلدی نہیں۔

ایرانی صدرمسعود پزشکیان نےکہا بات چیت سےمسائل کاحل چاہتے ہیں،دھمکیوں سے نہیں ڈریں گے، ٹرمپ کو افراتفری پھیلانے سے گریز کریں،وزیرخارجہ عباس عراقچی نےکہا امریکی صدر کو ہاری ہوئی جنگ میں الجھائے رکھنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

اس موقع پر ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے کہا کہ نئے علاقائی معاہدے اور انتظامات مسلم پڑوسی ممالک کا سیکیورٹی کے لیے غیرملکی طاقتوں کے بجائے اپنی صلاحیتوں پر انحصار کا آغاز ہوسکتے ہیں۔

انکاکہنا تھاکہ علاقائی سیکیورٹی مسلم ممالک کےدرمیان تعاون اورخواہش کی بنیاد پرہونی چاہیے،مسلم پڑوسیوں کو دشمنیوں کی بجائے تعاون اور بھائی چارہ اپنانا چاہیے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں