واشک و پنجگور ٹریفک حادثات،خواتین سمیت 9جاں بحق

26

پنجگور:پنجگور گوران میں ٹریفک کا ہولناک حادثہ ایک ہی خاندان کی 4 خواتین سمیت 5 افراد جاں بحق جبکہ دو بچے زخمی ہوگئے تفصیلات کے مطابق پنجگور شہر سے 60 کلو میٹر دور گوران کے مقام پر تربت جانے والی ایک کاردوسری گاڑی سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں 4خواتین سمیت5افراد موقع پر ہی جاں بحق جبکہہ 2بچے زخمی ہوگئے جاں بحق ہونے والوں کا تعلق پروم سے بتایا جاتا ہے ریسکیو ٹیموں نے حادثے کے بعد نعشوں اورزخمیوں کو ہسپتال پہنچادیاجہاں نعشیں ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردی گئیں۔دریں اثناء شمشی کے قریب کھجور پیکنگ کے لیے جانے والی زمیاد گاڑی خوفناک حادثے کا شکار ہوگئی، جس کے نتیجے میں 4افراد جاں بحق جبکہ 2 زخمی ہوگئے۔ حادثہ گاڑی کے الٹنے کے باعث پیش آیا۔ابتدائی اطلاعات کے مطابق زمیاد گاڑی شمشی جاتے ہوئے حادثے کا شکار ہوئی، جس میں 3افراد موقع پر ہی جاں بحق جبکہ 3افراد زخمی ہوگئے۔ زخمیوں میں ایک بچہ بھی شامل تھا، جنہیں فوری طور پر شمشی بی ایچ یو منتقل کیا گیا۔شمشی بی ایچ یو میں زیر علاج ایک اور زخمی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا، جس کے بعد حادثے میں جاں بحق افراد کی تعداد 4ہوگئی۔حادثے کے دیگر 2زخمیوں کو طبی امداد فراہم کرنے کے بعد ہسپتال سے فارغ کردیا گیا۔ واقعے کے بعد مقامی سطح پر امدادی کارروائیاں کی گئیں جبکہ حادثے کی مزید وجوہات سے متعلق معلومات جمع کی جا رہی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں