مہنگی منگوائی گئی چینی سستی برآمدکرنےکی اجازت، قومی خزانے کو اربوں روپے کا نقصان

41

لاہور: وفاقی وزارت پیداوار کی مہنگی منگوائی گئی چینی سستی برآمدکرنےکی اجازت دے دی گئی۔

ذرائع وزارت پیداوار کے مطابق اس فیصلے سے قومی خزانے کو اربوں روپے کا نقصان ہوگا، ڈھائی لاکھ ٹن مقامی سستی چینی برآمد کرنےکافیصلہ نہ ہو سکا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ایک لاکھ ٹن چینی برآمد کرنےکافیصلہ مایوس کن ہے۔

ذرائع کے مطابق کسانوں سےگنے کی فصل خریدنا ممکن نہیں ہوگا، شوگرملز مالکان نے وزارت پیداوارکو پیشگی آگاہ کردیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں