شہباز شریف کی نوازشریف سے ملاقات،آزاد کشمیر کے نئے وزیراعظم کی نامزدگی پر غور

37

لاہورمیں وزیراعظم شہباز شریف نےجاتی امرا میں مسلم لیگ ن کے صدر نواز شریف سے ملاقات کی، جس میں ملکی سیاسی صورتحال اور آزاد کشمیر کے نئے وزیراعظم کی نامزدگی پر غور کیا گیا۔

وزیراعظم شہبازشریف اورنواز شریف کی ملاقات تقریباً دو گھنٹے تک جاری رہی،ملاقات میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا، آزاد کشمیر کے نئے وزیراعظم کے لیے ممکنہ امیدواروں کے ناموں پر بھی غور کیا گیا۔

ذرائع کاکہنا ہےکہ دونوں رہنماؤں نےآزادکشمیرکی سیاسی صورتحال اور آئندہ کے لائحہ عمل پربھی مشاورت کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں