ڈیفنس فورسز ایکٹ 2026، نیشنل کمانڈ اتھارٹی ایکٹ 2010 میں ترمیم منظور

40

وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت اجلاس میں وفاقی کابینہ نے ڈیفنس فورسز ایکٹ 2026ء کے مسودے اور نیشنل کمانڈ اتھارٹی ایکٹ 2010ء میں ترمیم کی منظوری دے دی۔

وفاقی کابینہ نے ڈیفنس فورسز ایکٹ 2026ء کے مسودے کی منظوری دی۔ حکومت کے مطابق یہ مسودہ 27ویں آئینی ترمیم کے تحت کی جانے والی تبدیلیوں کے تسلسل میں تیار کیا گیا ہے۔

کابینہ کی منظوری کے بعد ڈیفنس فورسز ایکٹ 2026ء کا مسودہ پارلیمان کے جاری اجلاس میں منظوری کے لیے پیش کیا جائے گا۔

اجلاس میں نیشنل کمانڈ اتھارٹی ایکٹ 2010ء میں ترمیم کی بھی منظوری دی گئی۔ حکومت کے مطابق 27ویں آئینی ترمیم کے بعد نیشنل کمانڈ اتھارٹی ایکٹ میں ترامیم ضروری ہوگئی تھیں، جس کے تحت متعلقہ قانونی اور انتظامی امور کو نئے آئینی ڈھانچے سے ہم آہنگ کیا جائے گا۔

وفاقی کابینہ سے منظور شدہ نیشنل کمانڈ اتھارٹی ایکٹ 2010ء میں ترمیم کا مسودہ بھی پارلیمان میں منظوری کے لیے پیش کیا جائے گا۔

اجلاس میں دونوں قانونی مسودوں کی منظوری کے بعد اب انہیں پارلیمانی عمل سے گزارا جائے گا، جہاں ارکانِ پارلیمنٹ ان پر غور اور منظوری دیں گے۔

اجلاس میں ملکی سیاسی اور معاشی صورتحال کا بھی جائزہ لیا گیا، کابینہ اجلاس میں ملک کی مجموعی امن و امان کی صورتحال پر تفصیلی غور کیا گیا، اجلاس میں امن و امان کی صورتحال بہتر بنانےکیلئےاقدامات کا بھی جائزہ لیا گیا جبکہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کی صحت سے متعلق عدالتی فیصلے پر بھی ارکان کو اعتماد میں لیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں