پاکستان اور قطرموجودہ کشیدگی کم کرنے میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں، اسماعیل بقائی

41

ترجمان ایرانی وزارت خارجہ اسماعیل بقائی نےکہا پاکستان اورقطرموجودہ کشیدگی کم کرنے میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔

ترجمان ایرانی وزارت خارجہ اسماعیل بقائی نےہفتہ وارنیوزکانفرنس میں کہا ایران ایسا ملک نہیں جو ڈیڈ لائن یا دباؤ کے تحت فیصلے کرے،ایم او یو کی مدت صرف پابندیاں ختم کرنے اور جوہری مسئلے کے حل کیلئے تھی، امریکا کی ایم او یوکی خلاف ورزی کے باعث ابھی مذاکرات شروع نہیں ہوئے، امریکا نے ایم او یو پر دستخط کے چند ہفتوں بعد ہی جنگ بندی کی خلاف ورزی کی۔

ترجمان ایرانی وزارت خارجہ نےکہا عمان کےساتھ آبنائے ہرمز سے متعلق مذاکرات جاری ہیں،عمان اور ایران بحری آمدورفت کے طریقہ کارپرکام کررہےہیں،ایران ایسا ملک نہیں جو ڈیڈ لائن یا دباؤ کے تحت فیصلے کرے۔

اسماعیل بقائی نے کہا ایران کی ثابت قدمی نےدشمن کے اندازوں کو غلط ثابت کردیا،ایران پاکستان اور قطر کےساتھ رابطہ جاری رکھےہوئےہے،پاکستان اورقطرموجودہ کشیدگی کم کرنےمیں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں