سابق فوجیوں کا تجربہ، رہنمائی اور پاک فوج سے مسلسل وابستگی ادارے کا قیمتی اثاثہ ہے، فیلڈمارشل عاصم منیر

42

یومِ آزادی کے موقع پر فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے پاک فوج کے سابق فوجیوں کے اعزاز میں استقبالیہ دیا، جس میں سابق افسران اور جوانوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

آئی ایس پی آر کےمطابق فیلڈ مارشل عاصم منیر نے ملک کے دفاع اور استحکام کے لیے سابق فوجیوں کی خدمات اور قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا،انہوں نےملکی استحکام مضبوط بنانے میں سابق فوجیوں کے کردار کا بھی اعتراف کیا۔
فیلڈمارشل عاصم منیرکاکہنا تھاکہ سابق فوجیوں کا تجربہ، رہنمائی اور پاک فوج سے مسلسل وابستگی ادارے کا قیمتی اثاثہ ہے،بدلتے ہوئے سیکیورٹی ماحول سے نمٹنے کے لیے سابق فوجیوں کی رہنمائی انتہائی اہم ہے۔

آئی ایس پی آر کےمطابق سابق فوجیوں نےپاک فوج کی قیادت پرمکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے اُبھرتے سیکیورٹی چیلنجز سے نمٹنے میں مسلح افواج کی مسلسل حمایت کے عزم کا اعادہ کیا،قومی اتحاد، امن، استحکام اور خوشحالی کے لیے اپنا کردار جاری رکھنے کے عزم کا بھی اظہار کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں