ایران کا معاملہ امریکا کو زیادہ مضبوط پوزیشن میں لا کر ختم ہوگا، جے ڈی وینس

1

امریکی نائب صدر جے ڈی وینس کا کہنا ہے کہ ایران کا معاملہ امریکا کو زیادہ مضبوط پوزیشن میں لا کر ختم ہوگا۔ ایران کے پاس جوہری ہتھیار نہیں ہوگا۔

فاکس نیوز کو انٹرویو میں جے ڈی وینس نے کہا کہ صدر ٹرمپ چاہتے ہیں کہ جنگ کا نتیجہ امریکی عوام کے مفاد میں ہو، آبنائے ہرمز دوبارہ پہلی جیسی صورتحال میں آجائے گی۔

جے ڈی وینس نے کہا کہ ہمارا پہلا ہدف عالمی معیشت کو تیل اور گیس کی ترسیل برقرار رکھنا ہے، دوسرا ہدف یہ ہے کہ ایران کبھی بھی جوہری ہتھیار حاصل نہ کر سکے۔ مجھے یقین ہے کہ ہم دونوں مقاصد حاصل کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ایرانی بعض اوقات ایسے وعدے کرتے ہیں جنہیں وہ پورا نہیں کرتے، وہ معاہدہ کرتے ہیں اور پھر اس کی پاسداری نہیں کرتے، ہمارے پاس سفارتی، فوجی اور معاشی سمیت بہت سے ذرائع موجود ہیں، ہم ان ذرائع کو سوچ سمجھ کر اور حکمتِ عملی کے ساتھ استعمال کر رہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں