ڈھاڈر، نامعلوم افراد نے سوئی گیس پائپ لائن کو دھماکہ خیز مواد سے اڑادیا،متعدد علاقوں میں سپلائی معطل

28

کوئٹہ(این این آئی) بولان کے علاقے ڈھاڈر کے قریب نامعلوم افراد نے سوئی گیس پائپ لائن کو دھماکہ خیز مواد سے اڑادیا۔ سوئی سدرن گیس کمپنی کے ترجمان کے مطابق بدھ کو بولان کے علاقے ڈھاڈر کے قریب نامعلوم افراد نے 18انچ قطر کی گیس پائپ لائن کو دھماکہ مواد سے اڑادیا جس کے باعث صوبے کے مختلف علاقوں مستونگ، پشین، قلات اور مچھ کو سوئی گیس کی فراہمی معطل ہوگئی۔ ترجمان نے بتایا کہ گیس پائپ لائن تباہ ہونے سے کوئٹہ کے کچھ علاقوں میں بھی سوئی گیس پریشر متاثر یا کم ہونے کا امکان ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں