بابا بلوچستان میر غوث بخش بزنجو عظیم قومی رہنما تھے ،میر سکندر ملازئی

34

مستونگ(نامہ نگار)نیشنل پارٹی مستونگ کے زیر اہتمام بابا بلوچستان میر غوث بخش بزنجو و میر جمہوریت میر حاصل خان بزنجو کی برسی کے مناسبت سے تعزیتی ریفرنس کا انعقاد زیر صدارت ضلعی صدر میر سکندر ملازئی ضلعی سیکرٹریٹ میں منعقد ہوا۔۔۔جس میں صوبائی لیبر سیکرٹری میر احمد بلوچ ورکنگ کمیٹی کے اراکین آغا فاروق شاہ حاجی نذیر سرپرہ کے علاوہ ضلعی و تحصیل عہدیداران و سینئر رہنماو¿ں نے کثیر تعداد میی شرکت کی۔۔ ریفرنس سے ضلعی صدر میر سکندر ملازئی صوبائی لیبر سیکرٹری میر احمد بلوچ آغا فاروق شاہ حاجی نذیر سرپرہ سجاد دہوار حاجی نذیر بگٹی ظفر اقبال بلوچ لیبر ونگ کے صدر ظفر بلوچ تحصیل صدر رحمت بلوچ ماسٹر محمد علی شاہوانی نے خطاب کرتے ہو کہا کہ بابا بلوچستان میر غوث بخش بزنجو عظیم قومی رہنما تھے جنہوں نے پوری زندگی جمہوریت آئین کی بالا دستی مظلوم و محکوم بد حال عوام کی زندکیوں کو خوشحال بنانے کے لیے صرف کی۔۔ 11 اگست بابائے بلوچستان میر غوث بخش بزنجو کی 37 وین برسی ہے برسی کے مناسبت سے ہم ہر سال ان کے اصول پسندانہ سیاسی فکر اور مخلصانہ قومی جدوجہد کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں،،میر غوث بخش بزنجو نے اپنی پوری زندگی جمہوریت، آزادی ئے فکر، امن و انصاف اور اپنے عوام کی حقوق کے لیے وقف کردیئے گئے تھے وہ ایک ایسے رہنما تھے جن کی سیاست اقتدار سے زیادہ اصولوں پر کاربند ریتے تھے اور ذاتی مفاد سے زیادہ عوام کی محبت سے عبارت تھی۔ ایک ایسا نڈر انسان، جس نے اپنی زندگی کے 18 سال سے زیادہ عرصہ قید و بند کی صعوبتوں میں گزارے تھے لیکن اپنے لوگوں کے حقوق پر کبھی بھی کوئی سمجھوتہ نہیں کیا آج ان کی 37ویں برسی پر ہم صرف ایک عظیم رہنما کو یاد نہیں کر رہے ہیں بلکہ ایک ایسے بزرگ قومی رہبر کو خراجِ عقیدت پیش کر رہے ہیں جس نے بلوچستان کے لوگوں کو اپنی آواز اور قومی فکر پر یقین کرنا سکھایا، میر غوث بخش بزنجو جسمانی طور پر ہم میں موجود نہیں ہے مگر ان کی فکر، فلسفہ، سیاسی سبق، ان کی اصول پرستی اور ان کی جدوجہد آج بھی لوگوں کے دلوں میں زندہ ہیں اور ہمیشہ رہتی دنیا تک زندہ رہے گا،۔۔۔مقررین نے کہا کہ مستونگ جس میں کیسکو اور پی ایچ ای کی نااہلی کی وجہ سے عوام زندگی کی بنیادی ضروریات سے محروم ہو چکے ہیی۔۔ان مسائل کو حل کرنے کے لیے حکام بالا سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا گیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں