کچھی بولان میں یکے بعد دیگرے دو دھماکے، کوئی جانی نقصان نہیں، پولیس اور سیکیورٹی فورسز کا سرچ آپریشن شروع

35

بولان:ضلع کچھی بولان میں گزشتہ رات یکے بعد دیگرے دو دھماکے ہوئے، تاہم خوش قسمتی سے دونوں واقعات میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ دھماکوں کے بعد پولیس اور سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر ملزمان کی گرفتاری کے لیے سرچ آپریشن شروع کر دیا۔تفصیلات کے مطابق کچھی بولان میں گزشتہ رات نامعلوم افراد کی جانب سے یکے بعد دیگرے دو دھماکے کیے گئے۔پہلا دھماکہ صبری کے مقام پر ڈھاڈر سے سنی گاں جانے والی شاہراہ پر قائم پل پر ہوا، جس کے نتیجے میں پل کو جزوی نقصان پہنچا۔بعد ازاں دوسرا دھماکہ زراعت آفس ڈھاڈر کے مرکزی گیٹ کے قریب کیا گیا، جس سے دفتر کی بیرونی دیوار کو جزوی نقصان پہنچا۔دونوں واقعات میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔دھماکوں کی اطلاع ملتے ہی ڈھاڈر پولیس اور سیکیورٹی فورسز موقع پر پہنچ گئیں اور علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔سیکیورٹی فورسز نے شواہد اکٹھے کرنے کے بعد ملزمان کی گرفتاری کے لیے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں