سکیورٹی خدشات کے باعث کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں موبائل، انٹرنیٹ سروس معطل

33

کوئٹہ: بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ سمیت صوبے بھر میں سیکورٹی وجوہات کی بناء پر موبائل اور انٹرنیٹ سروس بند کردی گئی۔ پی ٹی اے ذرائع کے مطابق بلوچستان بھر میں سیکورٹی وجوہات کی بناء پر موبائل فون اور ڈیٹاسروس معطل کردی گئی ہے۔ذرائع نے بتایا کہ موبائل اور ڈیٹاسروس 10اگست کی صبح 7بجے تک بند رہے گی۔ کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں اچانک موبائل اور ڈیٹاسروس بند ہونے کی وجہ سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں