کوئٹہ: صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو نے اچانک کوئٹہ شہر کا دورہ اور سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا ۔جمعہ کو صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو نے معاون خصوصی برائے محکمہ داخلہ بابر یوسفزئی کے ہمراہ لیاقت بازار، قندھاری بازار، پرنس روڈ، زرغون روڈ، سریاب روڈ، بروری روڈ، گاہی چوک، جوائنٹ روڈ اور دیگر علاقوں کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے سیکیورٹی انتظامات اور مجموعی صورتحال کا جائزہ لیا۔دورے کے دوران وزیر داخلہ نے دکانداروں اور شہریوں سے ملاقات بھی کی اور ان سے امن و امان کی صورتحال اور کاروباری سرگرمیوں سے متعلق تبادلہ خیال کیا۔میر ضیاء اللہ لانگو نے شہر میں سیکیورٹی انتظامات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کوئٹہ بھر میں تجارتی سرگرمیاں عروج پر ہیں، معمولاتِ زندگی معمول کے مطابق جاری ہیں اور شہر کی کسی بھی اہم شاہراہ پر ٹریفک کی روانی متاثر نہیں۔انہوں نے کہا کہ عوام اور تاجر برادری کے جان و مال کا تحفظ حکومت کی ذمہ داری ہے اور اس مقصد کے لیے تمام متعلقہ ادارے متحرک ہیں۔وزیر داخلہ نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ منفی خبروں اور افواہوں پر کان نہ دھریں اور صرف مستند ذرائع سے موصول ہونے والی معلومات پر اعتماد کریں۔
عوام و تاجروں کے جاں و مال کا تحفظ حکومت کی ذمہ داری ہے،ضیاءلانگو
3














