کوئٹہ:بلوچستان کے علاقے سورینج میں کان حادثے کے بعد 2 متاثرہ کوئلہ کانوں سمیت مجموعی طور پر 4کوئلہ کانوں کو سیل کرکے تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دے دی گئی محکمہ معدنیات کا بھی محکمانہ سطح پر واقعہ کی تحقیقات کرانے کا فیصلہ کرلیا گیا۔ بلوچستان حکومت کا واقعہ کی تحقیقات چیف منسٹر انسپیکشن ٹیم (سی ایم آئی ٹی) سے کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے
وزیراعلیٰ کی سی ایم آئی ٹی کو موقع پر جاکر واقعہ تحقیقات کرنے کی ہدایت چیئرمین سی ایم آئی ٹی بشیر احمد بنگلزئی کی سربراہی میں سی ایم آئی ٹی واقعہ کی تحقیقات کرے گی انکوائری میں حادثے کی اصل وجہ، متعلقہ حکام کی کارکردگی اور ذمہ داروں کا تعین کرنے کی ہدایت کی گئی ہے تاکہ مستقبل میں ایسے واقعات کی روک تھام کے لیے سفارشات بھی مرتب کی جاسکے اور دو ہفتوں میں انکوائری رپورٹ وزیراعلیٰ بلوچستان کو پیش کرنے کی ہدایت کی گئی ہے یاد ہے کہ 30 جولائی کو کوئٹہ کے علاقے سورینج میں کوئلہ کان حادثے میں 34 کان کن جاں بحق ہوئے تھے۔
سورینج میں کان حادثے کے بعد 2 متاثرہ کوئلہ کانوں سمیت مجموعی طور پر 4کوئلہ کانوں کو سیل کرکے تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دے دی گئی
30














