کوئٹہ:کوئٹہ میں نامعلوم افرادنے ہتھوڑے سے وار کرکے نوجوان کو قتل کردیا۔ پولیس کے مطابق اتوار کو کوئٹہ کے علاقے سی جی ایس کالونی سیٹلائٹ ٹاؤن میں نامعلوم افراد نے ہتھوڑے سے وار کرکے ایک نوجوان کو ہلاک کردیا اور موقع سے فرا ر ہوگئے۔ پولیس نے نعش قبضے میں لیکر ہسپتال پہنچادی جس کی شناخت سیف اللہ کے نام سے ہوئی ہے۔
پولیس نے نعش ضروری کارروائی کے بعدورثاء کے حوالے کردی اور مزید کارروائی شروع کردی۔
کوئٹہ، نامعلوم افرادنے ہتھوڑے سے وار کرکے نوجوان کو قتل کردیا
26














