جمہوریت ہی بہترین نظام حکومت ہے حکمرانی کا حق صرف عوام کو ہے ، نوازشریف کی شہبازشریف سے گفتگو

32

مسلم لیگ ن کے صدر نوازشریف نے شہبازشریف سے ملاقات مین گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سیاست میں اختلاف ذاتی نہیں نظریات کا ہونا چاہئے ، تلخیوں سے بچناچاہیے ، جمہوریت ہی بہترین نظام حکومت ہے۔

وزیراعظم شہبازشریف کی جاتی امرا میں مسلم لیگ ن کےصدر نوازشریف سےاہم ملاقات ہوئی، جس میں پیپلزپارٹی کےساتھ حالیہ بیان بازی پر بھی گفتگو کی گئی، اس موقع پر نائب وزیراعظم اسحاق ڈار بھی ملاقات میں موجود تھے ۔

نوازشریف نے کہا کہ جمہوریت ہی بہترین نظام حکومت ہے حکمرانی کا حق صرف عوام کو ہے ۔وزیراعظم شہبازشریف نے کہاکہ اتحادیوں کے تحفظات ہمیشہ دور کیے ہیں، مسائل بات چیت سے حل ہوتے ہیں۔

وزیراعظم کا کہنا تھا پاکستان مشرق وسطیٰ میں قیام امن کے لیے کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے ۔فتنہ الخوارج کےخلاف کارروائیاں کامیابی سےجاری ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں