قلات میں یوریا کھاد کی خرید و فروخت اور ترسیل پر 15 روزہ پابندی عائد

39

کوئٹہ۔بلوچستان میں امن و امان کی صورتحال کے تناظر میں حکومتی احکامات کی روشنی میں ضلعی انتظامیہ قلات نے یوریاکھاد ڈیلران اور ٹرانسپورٹرزنائٹروجن یوریاکھادکی ترسیل سے متعلق ایڈوائزری جاری کردی ہے ڈپٹی کمشنر قلات منیراحمددرانی کے دفتر سے جاری کردہ نوٹیفکیشن میں کہاگیاہیکہ حکومت بلوچستان کی جانب سے ہرقسم کے یوریاکھاد کے خریدفروخت اور لے جانے پر 15 روز کے لیئے مکمل پابندی عائد کیاہیضلعی انتظامیہ قلات کی جانب سے ضلع قلات کے تمام یوریا کھاد ڈیلرز اور دکانداروں کو سختی سے ہدایت کرتی ہیکہ کہ وہ 15 روز تک ہرقسم کے یوریاکھاد کی خرید فروخت سے گریز کریں
اسی طرع تمام ٹرانسپورٹرز بھی یوریاکھاد کی سپلائی مکمل بندکریں خلاف ورزی کی صورت میں متعلقہ دکاندار اور ٹرانسپورٹرز کے خلاف سخت سے سخت کاروائی عمل میں لائی جائیگی ضلعی انتظامیہ قلات کا کہنا ہیکہ نائٹروجینیس فرٹیلائزرز کے دھماکہ خیز مواد کی تیاری میں ممکنہ استعمال اور تخریبی سرگرمیوں کی روک تھام کے لیے حکومتی سطح پر عوام کے جان ومال کیتحفظ کیلئے یہ فیصلہ کیاگیا ہے۔یہ پابندی آئندہ احکامات تک نافذ العمل رہے گی۔حکم نامے میں مزید کہا گیا ہے کہ پابندی کی مدت مکمل ہونے کے بعد مجاز اتھارٹی کی ہدایات کے مطابق تمام متعلقہ اداروں کو آئندہ کے لائحہ عمل سے تحریری طور پر آگاہ کیا جائے گا اور حکومت بلوچستان جلد اس حوالے سے ایس او پیز مرتب کرے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں