وفاقی حکومت نے 10 لاکھ میٹرک ٹن گندم درآمد کرنے کا فیصلہ کرلیا

34

وفاقی حکومت نے 10 لاکھ میٹرک ٹن گندم درآمد کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ درآمدی گندم کا معیار صوبوں کی مشاورت سے طے کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

گندم درآمد کرنے کا فیصلہ گزشتہ روز وفاقی ویٹ بورڈ کے اجلاس میں کیا گیا۔ حکام کے مطابق اجلاس میں گندم کی دستیابی، تقسیم اور صوبائی ضروریات کا جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں طے پایا کہ گندم درآمد کرنے کا فیصلہ صوبوں کی مجموعی ضروریات کو دیکھ کر کیا جائے۔ یہ فیصلہ بھی کیا گیا کہ درآمدی گندم صوبوں کی ضروریات کے مطابق منصفانہ انداز میں تقسیم ہوگی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں