تربت:ضلع کیچ کے علاقے کلاتک میں نامعلوم مسلح افراد کی جانب سے مرکزی شاہراہ سے 7 مزدوروں کو اغوا کرلیا گیا فائرنگ سے ایک راہگیر اور مغوی جاں بحق ہوگئے پولیس کے مطابق کیچ میں کلاتک میں مزدوری کے بعد تربت واپس جانے والے ات مزدوروں کو نامعلوم مسلح افراد شناخت کے بعد اپنے ساتھ لے گئے مغویوں میں چار پنجابی اور تین پختون شامل ہیں۔ بعد ازاں سورگ کے مقام سے ایک پختون مزدور جاوید سکنہ صوابی کی گولیوں سے چھلنی لاش برآمد ہوئی
جبکہ دیگر چار پنجاب کے رہائشی اور دو پختون مزدور تاحال لاپتا ہیں۔واقعے کے دوران فائرنگ کی زد میں آکر سولبند کے رہائشی مقامی راہ گیر عبدالرزاق ولد داد محمد بھی جاں بحق ہوگئے، جن کی لاش ضروری کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کر دی گئی۔واقعے کے بعد پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے، تاہم لاپتا چھ مزدوروں کے بارے میں تاحال کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔
کیچ، نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے مزدورسمیت2افراد جاں بحق ،6کو اغواءکرلیا گیا،پولیس
33













