کوئٹہ : امیرجماعت اسلامی بلوچستان ایم پی اے مولانا ہدایت الرحمن بلوچ نے کہا کہ جماعت اسلامی پڑھتابڑھتاپرامن بلوچستان کیلئے جدوجہد کررہی ہے بلوچستان کوامن ترقی وخوشحالی بہترین تعلیم ومخلص دیانت دار قیادت کے ذریعے مل سکتی ہے بدعنوانی اوربدامنی نے اہل بلوچستان کی خوشیاں چھین لیے ہیں۔فارم47کےحکمران غافل، سیکورٹی ادارے تجارت کاروبار،بھتہ خوری میں مصروف ہیں۔بلوچستان کے عوام امن ترقی تعلیم سمیت بنیادی ضروریات انسانی حقوق کیلئے ترس رہے ہیں۔ان خیالات کااظہارانہوں نے جماعت اسلامی کے صوبائی سیکرٹریٹ میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔جماعت اسلامی بلوچستان کے زیرِ سرپرستی معیاری تعلیم کے فروغ کی جانب ایک اہم پیش رفت کے طور پر”الہدی سکولز سسٹم بلوچستان اور آفاق(Association for Academic Quality)کے درمیان اساتذہ اور طلبہ کی استعدادِ کار بڑھانے، تربیت اور پیشہ ورانہ ترقی کے لیے مفاہمتی یادداشت (MOU) پر دستخط کیے گئے۔
تقریب میں امیر جماعت اسلامی بلوچستان ایم پی اے مولاناہدایت الرحمن بلوچ کی موجودگی میں آفاق کے سینئر ریجنل ہیڈعبدالنعیم رند اور ڈائریکٹر الہدی سکولز سسٹم طیب فرید خان نے ایم او یو پر دستخط کیے۔اس موقع پر نائب امیر جماعت اسلامی بلوچستان مولانا محمد عارف دمڑ اور *کوئٹہ کے نائب امیر مولانا عبدالحمید منصوری بھی شریک تھے۔شرکا نے اس شراکت داری کو بلوچستان میں معیاری تعلیم،اساتذہ کی پیشہ ورانہ تربیت اور طلبہ کی تعلیمی صلاحیتوں کے فروغ کی جانب ایک اہم سنگِ میل قرار دیا۔
بدعنوانی اور بدامنی نے بلوچستان کی خوشیاں چھین لیں، مولانا ہدایت الرحمن
32













