کوئٹہ(این این آئی) کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف اضلاع میں اعلیٰ پولیس افسران کی تقرریاں و تبادلے کردئیے گئے ۔ آئی جی پولیس بلوچستان کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق ایس ایس پی آپریشنز کوئٹہ آصف خان کا تبادلہ کر کے انہیں اے آئی جی آپریشنز سی پی او کوئٹہ تعینات کردئیے گیا ہے جبکہ ضیاء الحق مندوخیل کو ایس ایس پی آپریشنز تعینات کردیا گیا ۔ اسی طرح عبدالرئوف بابر کو ایس پی جنوبی ڈیرہ بگٹی ،صادورو لاشاری کو ایس پی خاران ، ذوالفقار علی پندرانی کو ایس ڈی پی او گنداوا ، محمد علی جمالی کی خدمات ڈی آئی جی نصیر آبادرینج کے سپرد کی گئی ہیں جبکہ عبدالسلام کاکڑ کو سی پی او رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے ۔
کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف اضلاع میں اعلیٰ پولیس افسران کی تقرریاں و تبادلے کردئیے گئے
44













