ہمیں اپنے شہیدوں و غازیوں پر فخر ہے ،جو میرے آئین ،پرچم کو نہیں مانے گا چاہے وہ کوئی پختون ہو پنجابی ہو ، بلوچی ہو یا سندھی اسے نہیں مانوں گا‘ وفاقی وزیر ریلوے

21

لاہور: وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی نے کہا ہے کہ پاکستان کا چراغاں بھی شہیدوں کے لہو سے ہوتا ہے،شہید کے بارے میں بات کرنے والوں کی زبان اور جسم کٹ کیوں نہیں گئے، کوئی بھی ہو وہ شہید کی جوتی کے برابر بھی نہیں ،افغانستان میں بیٹھے بھارت اور اسرائیل ہمیں شکست نہیں دے سکے ، ہمیں اپنے شہیدوں و غازیوں پر فخر ہے ،جو میرے آئین ،پرچم کو نہیں مانے گا چاہے وہ کوئی پختون ہو پنجابی ہو ، بلوچی ہو یا سندھی اسے نہیں مانوں گا، ریلوے کا منافع 88ارب سے بڑھا کر 115ارب روپے لے آئے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ریلویز پولیس ٹریننگ سکول والٹن میں 69ویں ریکروٹ کورس اور دوسرے ایس آئی (لیگل)کورس کی پاسنگ آﺅٹ پریڈ کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔پاس آﺅٹ ہونے والوں میں 875 افسران و جوانوںسمیت 87 خواتین بھی شامل ہیں۔تقریب میں پاکستان ریلویز، ریلویز پولیس، دیگر پولیس اداروں کے سینئر افسران اور پاس آﺅٹ ہونے والے افسران و جوانوں کے عزیز و اقارب شریک ہوئے ۔حنیف عباسی نے کہا کہ نئے تربیت یافتہ افسران و جوانوں کی شمولیت سے ریلویز پولیس کی استعداد کار میں مزید بہتری آئے گی۔
انہوں نے مزید کہا کہ ملک موثر سفارتکاری سے عالمی سطح پر باوقار ریاست کردار ادا کررہا ہے ، ہم اپنے شہدا ءاور غازیوں کو سلام پیش کرتے ہیں جن کی وجہ سے ملک مضبوط ہوا۔ انہوں نے کہا کہ ریلوے میں مکمل شفافیت کی بنیاد پر بھرتی کی جاتی ہے ، ایک بچہ بھی کسی بڑے افسر کی سفارش پر نہیں آیا ۔والدین و افسران کو بتانا چاہتا ہوں ڈرائیور ،گارڈز کے لئے وہ رومزبناﺅں گا جو کسی فائیو سٹار سے کم نہیں ہوں گے، خانیوال ،روہڑی ،کراچی ،لاہور میں ڈرائیورز کے لئے وی وی آئی پ رومزبنائے جارہے ہیں، ریلوے کالونیوں کو اپ گریڈ کرنے جا رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ جعفر ایکسپریس واقعہ میں 57لوگ شہید ہوئے ، شہید کے بارے میں بات کرنے والوں کی زبان اور جسم کٹ کیوں نہیں گئے، ایل او سی پر گرم لہو کی قربانی کی وجہ سے دس گنا بڑے دشمن کو شکست دی، شہید کا مقام و مرتبہ بہت بلند ہے، پاکستان کا چراغاں بھی شہیدوں کے لہو سے ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیںکبھی فرقوں اورکبھی نسل میں تقسیم کیا گیا لیکن ایسا کرنے والے ناکام رہے، پاکستان آج جس مقام پر ہے وہ ہمارے جوانوں کی شہادت کی وجہ سے ہے، جو میرے آئین ،پرچم کو نہیں مانے گا چاہے وہ کوئی پختون ہو پنجابی ہو ، بلوچی ہو یا سندھی اسے نہیں مانوں گا، دشمن خود کہہ رہا ہے ہم نے اس کے 11طیارے گرائے ،فیلڈ مارشل کی قیادت میں پاکستان نے اپنے سے کئی گنا بڑے دشمن کو شکست دی۔ انہوں نے کہا کہ ماضی میں کہاجاتا تھا کہ ہمارے جہازوں و ٹینکوں میں تیل نہیں ہے لیکن اسی ملک کی قیادت کرنے والے شیر دل نے پاکستان کو دنیا کے سامنے فتحیاب کیا۔ انہوںنے کہا کہ شہبازشریف کی سفارت کاری جیسی سفارت کاری پہلے کبھی نہیں دیکھی، ہر طرح کی سازشوں کے باوجود پاکستان قائم و دائم ہے اور ان شا اللہ قیامت تک رہے گا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں