کوئٹہ : وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے صوبے کے مختلف علاقوں میں سیکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائیوں پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے پاک فوج، بلوچستان پولیس، ایف سی اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے افسران و اہلکاروں کی جرات، پیشہ ورانہ مہارت اور فرض شناسی کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا ہے وزیراعلیٰ نے اپنے بیان میں کہا کہ بلوچستان میں دہشت گردی کے حالیہ واقعات پاکستان کے امن، ترقی اور قومی استحکام کو نقصان پہنچانے کی ایک منظم اور مذموم سازش ہیں، تاہم ریاستی ادارے، حکومت اور عوام مکمل اتحاد اور غیر متزلزل عزم کے ساتھ دشمن کے ہر ناپاک منصوبے کو ناکام بنانے کی بھرپور صلاحیت رکھتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے ذریعے بلوچستان کے امن، ترقی اور عوامی اعتماد کو متزلزل کرنے کی ہر کوشش پہلے بھی ناکام ہوئی ہے اور آئندہ بھی ناکام ہوگی میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز کے بہادر جوانوں نے غیر معمولی جرات، پیشہ ورانہ مہارت اور بروقت کارروائی کے ذریعے دہشت گردوں کو مو¿ثر جواب دیا اور یہ ثابت کیا کہ پاکستان کے محافظ ہر خطرے سے نمٹنے کی بھرپور صلاحیت رکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وطن عزیز کے امن اور عوام کے تحفظ کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شہداءپوری قوم کا سرمایہ افتخار ہیں، جن کی عظیم قربانیاں ہمیشہ سنہری حروف میں یاد رکھی جائیں گی
وزیراعلیٰ نے کہا کہ خاران اور دالبندین میں دہشت گردوں کے خلاف کامیاب کارروائیاں اس امر کا واضح ثبوت ہیں کہ ریاست دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے پرعزم ہے۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں، ان کے سہولت کاروں اور سرپرستوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی اور کسی کو بھی بلوچستان کے امن، عوام کے مستقبل اور جاری ترقیاتی عمل کو سبوتاڑ کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی انہوں نے کہا کہ بلوچستان پاکستان کی جان اور شان ہے اور اس کی ترقی، خوشحالی اور استحکام کو نقصان پہنچانے کی ہر سازش کو عوام اور ریاست کے باہمی اتحاد سے ناکام بنایا جائے گا۔ حکومت بلوچستان عوام کے جان و مال کے تحفظ، پائیدار امن کے قیام اور صوبے کی ہمہ جہت ترقی کے لیے تمام وسائل بروئے کار لا رہی ہے وزیراعلیٰ میر سرفراز بگٹی نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ دہشت گرد، ان کے سہولت کار اور سرپرست جہاں کہیں بھی ہوں گے، انہیں قانون کی گرفت میں لا کر کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ آخری دہشت گرد کے خاتمے تک پوری قوت، قومی یکجہتی اور غیر متزلزل عزم کے ساتھ جاری رہے گی۔
بلوچستان پاکستان کی جان اور شان ہے ، ترقی، خوشحالی اور استحکام کو نقصان پہنچانے کی ہر سازش کو عوام اور ریاست کے باہمی اتحاد سے ناکام بنایا جائے گا، سرفرازبگٹی
33













