وزارت خزانہ قرضوں کی منیجمنٹ میں ناکام، ملکی مجموعی قرضوں میں ریکارڈ اضافہ ہوگیا۔ آڈیٹر جنرل آف پاکستان نے بھی قرضوں کی مس منیجمنٹ پر سوالات اٹھا دیئے۔
گزشتہ ایک سال میں قرضوں میں 5 ہزار 904 ارب روپے اضافہ ریکارڈ ہوگیا، جس سے حکومت کے ذمے قرضوں کا بوجھ بڑھ کر 81 ہزار 949 ارب تک پہنچ گیا۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق گزشتہ سال مئی میں قرضوں کا حجم 76 ہزار 45 ارب روپے تھا، پاکستان رواں مالی سال قرضوں پر 8 ہزار 54 ارب روپے سود بھی ادا کرے گا۔
ایک سال میں مقامی قرضوں میں 4 ہزار 647 ارب روپے کا ریکارڈ اضافہ ہوا۔ مقامی قرضے 53 ہزار 460 ارب سے بڑھ کر 58 ہزار 107 ارب تک پہنچ گئے۔ ایک سال میں بیرونی قرضوں میں ایک ہزار 257 ارب روپے کا اضافہ تھا۔
رپورٹ کے مطابق حکومت کے ذمے قلیل مدتی بیرونی قرضہ بڑھ کر 2 ہزار 692 ارب تک پہنچ گیا، ایک سال پہلے شارٹ ٹرم بیرونی قرضہ 201 ارب روپے تک محدود تھا، صرف ایک سال میں شارٹ ٹرم بیرونی قرضوں میں 2 ہزار 491 ارب کا اضافہ ہوا۔













